فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی تہران میں ملاقات

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی۔
گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔