معروف اٹالین اداکار مکیلے مورونے مجھے میسجز کرتے ہیں، میرا

لاہور: فلموں کی سینئر اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معروف اطالوی اداکار مکیلے مورونے میسجز بھیجتے ہیں۔
میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں میرا نے تصدیق کی اور بتایا کہ مکیلے مورونے انہیں کیا میسجز کرتے ہیں۔
میرا نے کہا ہاں مکیلے مورونے مجھے کام کے لیے میسج کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ آئیں مل کر کام کرتے ہیں۔
میرا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا میں ایک پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں، وہ مکمل ہوجائے تو پھر ہم پروفیشنلی ساتھ کام کریں گے۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل میں آپ مجھے مکیلے مورونے کے ساتھ کام کرتا دیکھ سکتے ہیں۔
میرا کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، کچھ صارفین نے تو میرا کا یہ دعویٰ ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی شو میں میرا یہ بھی انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی آفر ٹھکرا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بولی وڈ کی فلم جب تک ہے جان میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔
میرا نے کہا میری زندگی میں دو بڑے حادثے ہوئے ہیں، کہتے ہیں کہ اللہ ایک دروازہ بند کرتا ہے تو 100 دروازے کھولتا ہے، فلم جب تک ہے جان میں کترینہ کیف کی جگہ مجھے آفر ہوئی تھی لیکن لندن کا ویزا نہ ملنے پر فلم نہ کرسکی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔