میرا کی مالی امداد کے لیے آرٹس کونسل میں درخواست!

لاہور: فلم اسٹار میرا بھی مالی مسائل کی لپیٹ میں آگئیں، حالات اس نہج پر پہنچ گئے کہ اُنہیں مالی امداد کے لیے درخواست جمع کرانی پڑ رہی ہے۔


اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی ہے۔
اسکینڈل کوئن اور اپنی گلابی انگریزی کے سبب معروف اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی، جس میں انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی ہے۔
فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھر اور 7 افراد زیر کفالت ظاہر کیے ہیں، فنڈ سے مستحق فنکاروں کو 5 ہزار جاری کیے جاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔