مولانا طارق جمیل کس کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوئے؟

لاہور: ویسے تو دُنیا بھر میں اہم شخصیات سے مشابہت رکھنے والے ڈھیروں لوگ سامنے آچکے ہیں، ملک کی کئی اہم شخصیات کے ہم شکل سامنے آتے رہتے ہیں، اب مولانا طارق جمیل کا ہم شکل بھی منظرعام پر آگیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے جب کہ کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔


ویڈیو میں نظر آنے والا شخص مولانا طارق جمیل سے کافی مشابہت رکھتا ہے، یہی نہیں طارق جمیل کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے، جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔


اس وائرل ویڈیو میں موجود ایک دوسرے شخص کو مولانا طارق جمیل کو یہ بتاتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہم شکل مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ اسے مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔
ویڈیو میں موجود شخص نے مولانا کو مزید بتایا کہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کے لیے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا میں تو آپ کے لیے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔