بھارت: کورونا کی تشویشناک صورتحال، مساجد میں عارضی اسپتال قائم!

نئی دہلی: کورونا وبا کی بگڑتی صورت حال کے باعث بھارت میں مسلمانوں نے مساجد کو اسپتالوں میں تبدیل کردیا ہے۔
مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہاپسندی اور درندگی کے باوجود بھارتی مسلمان بھی بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث انسانیت کا جذبہ لیے آگے آگے ہیں۔
مغربی ریاست گجرات میں ایک مسجد کو 50 بستروں کے اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔ مساجد میں مسلمانوں کی جانب سے تشویش ناک صورت حال سے دوچار مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جارہی ہے اور ان کے لیے بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔
مسجد کے منتظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال بہترنہیں اور لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال میں بستر نہیں مل رہے تو ہم نے متاثرین کے لیے مسجد کو ہی اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی صورت حال کے پیش نظر کئی دنوں میں ہی مسجد میں تمام بیڈز بھرگئے ہیں۔
دوسری جانب دارالعلوم دیوبند نے بھی 20 نرسوں اور3 ڈاکٹروں کے ساتھ 142 بستروں پر مشتمل اسپتال کی سہولت کورونا زدہ مریضوں کو فراہم کی ہے جن میں ہر مذہب کے لوگ زیر علاج ہیں۔ مسجد کی کمیٹی رکن نے کہا کہ ہم کورونا مریضوں کے لیے ایک ہزاربیڈ پر مشتمل اسپتال بناسکتے ہیں، تاہم آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔