مریم نواز کورونا وبا کی زد میں آگئیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے بخار، نزلہ کی علامات ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
قبل ازیں اس کی اطلاع پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
خیال رہے ان دنوں پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے۔ لاہور سمیت پورے ملک میں بھارتی ڈیلٹا قسم کے وائرس کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ حکام کی جانب سے بار بار شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ اس وبائی مرض کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ایس او پیز پر عمل کرکے ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی محفوظ بنائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔