نیب کا مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، لیگی رہنما طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوتیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، ان کے خلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔