مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا دورۂ کراچی ملتوی!

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دورہ کراچی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لیے کراچی جانے کا ارادہ ترک کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے یہ مناسب نہیں تھا، شہر قائد کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے، یقین ہے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آئے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کراچی کے لیے بہت پُرجوش تھی، این اے 249 کے عوام کی صحت اور زندگیاں زیادہ عزیز ہیں، مسلم لیگ ن چاہتی ہے کراچی کی تقدیر بدلے، مفتاح اسماعیل سے مسلسل رابطے میں ہوں، حلقے کے مسائل کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کراچی میں امن و امان بحال کیا، دھاندلی کر کے شہباز شریف کو ہرایا گیا، دھاندلی سے مسلط کردہ لوگوں کی کارکردگی آپ نے دیکھ لی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔