نشو بیگم کو شادی کی پیشکش، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گی، اداکارہ

لاہور: ماضی کی فلموں کی مقبول اداکارہ نشو بیگم کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔
نشو بیگم نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ بتارہی ہیں کہ انہیں آج کل لوگ پروپوز کررہے ہیں۔
اداکارہ نشو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میری شادیوں کے حوالے سے میڈیا پر بہت باتیں ہوئیں اور کافی تذکرہ کیا گیا، اب آج کل مجھے پتا نہیں کیوں لوگ شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ چھیڑ بھی رہے ہیں۔
نشو بیگم کا کہنا ہے کہ مجھے شادی کی پیشکش کرنے والوں میں بہت افراد سنجیدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا آپ نے تنہا زندگی گزارنی ہے؟ یہ باتیں ہیں تو بڑی مزے دار قسم کی، جو ہر عمر میں اچھی لگتی ہیں۔
نشو بیگم نے کہا کہ لوگ مجھے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ غور کروں، میں کیا غور کروں، میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گی، میڈیا شوبز کی خواتین سے متعلق زبردستی کہتا ہے کہ شادی ہوگئی شادی ہوگئی، میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، وہ الگ بات ہے کہ وقت کا کچھ پتا نہیں ہوتا لیکن پھر بھی میں فی الحال شادی نہیں کررہی، جو لوگ شادی کی پیشکش کررہے ہیں ان کا دل سے شکریہ۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔