مہمند، سنگ مر مر کی کان بیٹھنے سے 17 افراد جاں بحق

پشاور: مہمند سنگ مرمر کی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گزشتہ روز سنگ مرمر کی کان اچانک بیٹھ گئی تھی، جس کے باعث 10 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے تاہم اب مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 افراد کی لاشیں اور9 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پشاورسے پانچ ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل مہمند کے لیے بھیج دی گئی اور پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔