میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ!

بیونس آئریس: ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، اب اُن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے کہ کیا واقعی موت کی وجہ طبعی محرکات ہیں۔
گزشتہ روز ڈیاگو میرا ڈونا چل بسے تھے اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق فٹبال اسٹار کے لیے دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا ہے۔
ادھر صدارتی محل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو دارالحکومت بیونس آئرس کے صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جائے گا، اسپورٹس ہیرو کی میت آج سے ہفتے تک صدارتی محل میں رکھی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔