وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود چل بسے
دبئی: وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود احمد دبئی میں انتقال کر گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی مقصود احمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقصود چپڑاسی دبئی میں انتقال کرگئے۔
مقصود احمد کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ مقصود ان دنوں بیرون ملک تھے اور انہیں کافی روز سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ کیا مقصود چپڑاسی کو قتل کر دیا گیا ہے؟
دبئی پولیس کی جانب سے مقصود احمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقصود احمد کا انتقال دل کی تکلیف باعث 7 جون کو ہوا۔