احسان مانی اور وسیم خان کے درمیان اختلافات کی بازگشت!
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اختلافات شدید نوعیت کے ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں اور سی ای او وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پر کام نہیں ہوپارہا اور کام نہ ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرز اور کلبس کو ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی پس پردہ تمام فیصلے کرتے ہیں اور میڈیا وسیم خان کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔