مناسک حج کا کل سے آغاز، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ: غلاف کعبہ امسال 9 ذوالحج کے بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ ہر سال 9 ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا جب کہ دو سال کے وقفے کے بعد دس لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پچھلے دو سال کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی محدود تعداد میں لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔
حج سیکیورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لیے مقامات مقدسہ میں سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی حصار قائم کردیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔