ملک امین اسلم نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

لاہور: بلین ٹری سونامی منصوبے کے سربراہ اور سابق وزیر ملک امین اسلم نے بھی پی ٹی آئی جو خیرباد کہہ دیا۔
ملک امین اسلم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا، اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیرخواہ نہیں، وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں جلوس نکالے گئے، ان کا ہدف فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو پارٹی کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا، پارٹی لیڈرشپ کو اس سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھے۔
خیال رہے کہ ملک امین اسلم پی ٹی آئی کے دور میں ماحولیات کے وزیر رہ چکے تھے اور وہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے بھی سربراہ تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔