ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اومی کرون کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اومی کرون سے متاثر اور صحت یاب ہونے کے بعد زندگی معمول پر آنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں صحت یاب ہونے کے بعد بال کٹوانے گئی اور ان پر گلابی رنگ کرنے کا تقاضا کیا جس پر ہیئرڈریسر خوف زدہ ہوگیا تھا۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ انکار کے بعد میں نے بال کٹوائے اور جب گھر آئی تو امی نیا اسٹائل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ اس سے پہلے کبھی بال رنگوانے یا ان کا اسٹائل چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگر اب وہ اس تبدیلی پر خوش ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں بھی ماہرہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔