ماہرہ خان سابق سسرال کے گن گانے لگیں
کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آج علیحدگی کے باوجود سابق شوہر اور سابق سسرال کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بیٹے کی پرورش سے متعلق سابق شوہر اور سابق سسرال کی تعریف کی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر بیٹے کے معاملے میں خاصے مددگار ہیں، خدا کا شکر ہے کہ بیٹے اذلان کے لیے سابق شوہر، ان کی فیملی اور میری فیملی ایک ہی پیج پر ہیں، تمام افراد بیٹے کے معاملے میں بالکل لاپروائی نہیں برتتے۔
انہوں نے دوران شو اپنے سابق سسر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جب بھی کوئی انٹرویو آئے تو ان کے سابق سسر فوراً کال کرکے انہیں سراہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے سابق سسر کے نزدیک ہیں اور وہاں سب کے ان سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں۔
ماہرہ نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے علیحدگی کا وقت خاصا مشکل تھا۔