طلاق کے ڈیڑھ سال بعد مدیحہ رضوی نے دوست سے شادی کرلی

کراچی: ٹی وی اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد گہرے دوست سے دوسری شادی کرلی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
مدیحہ رضوی کی جانب سے بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو نکاح کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدیحہ رضوی نے اپنے دیرینہ دوست رائٹر جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی، جن کا تعلق کراچی سے ہے۔


مدیحہ رضوی کو شوبز شخصیات کی جانب سے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر مبارک بادیں دی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی 8 سال ہی چل سکی اور جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں جب کہ نومبر 2022 میں مدیحہ رضوی نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔