مقامی دواساز کمپنی کورونا ویکسین اب پاکستان میں تیار کرے گی!

پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔
مقامی دوا ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کے نتائج زبردست رہے جب کہ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر اور اس کی افادیت کو جانچا جائے گا، ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس نے لیوزون مفارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرے گی۔
مقامی دوا ساز کمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی ہیں۔
دھیان رہے کہ پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں چار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے، جن میں چین کی سائنو فارم، کین سائنو، روس کی اسپوٹنک اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینکا شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔