مچھ سانحہ: جاں بحق کان کنوں کی نماز جنازہ اور تدفین!

کوئٹہ: مچھ میں انتہائی بے دردی سے قتل کیے جانے والے 10 محنت کشوں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔
جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی گئی۔
لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد گزشتہ 6 روز سے احتجاج پر تھے۔ گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مچھ شہداء کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔