ماہ مبارک اور ہم

عائشہ انیس

 رمضان مبارک جسکا کا انتظار تھا جلوہ گر ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ اپنی برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ سایہ فگن ہے۔ اس ماہ مبارک میں رحمتوں برکتوں اور تجلیات کی بارش ہوتی ہے گناہگاروں کے لئے اس ماہ مبارک میں سامان مغفرت ہے۔ رمضان کے مبارک مہینے کو اللہ نے اپنا مہینہ کہا ہے۔ اللہ نے انسان کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے لیکن یہ انسان آج اپنی ضروریات اور اپنی  خواہشات کو پورا کرنے کے لیے دنیا کے کاموں میں اتنے مگن ہوگئے ہیں کہ خالق سے غافل ہوگۓ۔

اگر آج جوانوں کو دیکھیں تو وہ عام دنوں میں تو نماز و قرآن سے دور تو تھے ہی اب تو حال یہ ہوگیا ہے کہ وہ رمضان کو بھی کچھ سمجھتے نہیں ہیں۔ ان کے نزدیک اب رمضان بس یہی  تک ہے کہ فجر میں سحری کرو اور مغرب میں افطار۔ نوجوان یہ بھول گئے ہیں کہ سحری اور افطار کے بیچ میں کیا کرنا ہے کس طرح اپنے روزے کی حفاظت کرنی ہے.

اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں. اب ہر گھر کا یہی ماحول بن گیا ہے کہ بچے پورا  دن سوتے رہتے ہیں یا دن بھر موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔  ایسے لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ انہیں رمضان کی اہمیت کا بالکل بھی اندازہ نہیں۔ اس مہینے میں اللہ کی خاص نظر ہوتی ہے ہم سب پر اور وہ اس وقت کو کیسے برباد کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر آج انہیں  اس کی اہمیت اس کی برکتوں کا اندازہ نہیں تو وہ آئندہ نسل کو کیا دیں گے انہیں کیا سکھائیں گے؟؟

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔