مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ بھارتی فوجی افسر کی خودکشی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اعلیٰ افسر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل نے اپنی سروس رائفل سے آرمی بیس خان موہ ڈپو پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
فائر کی آواز سن کر کچھ فوجی جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں خون کافی مقدار میں بہہ چکا تھا۔ فوری طور پر کرنل کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔  اس کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل سودیپ بھگت سنگھ کے نام سے ہوئی۔
بعدازاں واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس پارٹی وہاں پہنچی اور انہوں نے اس حوالے سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔
مقبوضہ وادی میں متعین فوجی اور پولیس افسران میں خودکشی کا رجحان خاصی تیزی سے بڑھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے لے کر اب تک بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی خودکشیوں کے 491 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔