ایل او سی پربھارتی فوج کی گولا باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

مظفرآباد: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر گولا باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولا باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ گولا باری سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ شہری بھی محصور ہوگئے۔
دوسری جانب بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی تھی، جس سے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر مودی سرکار پر دنیا بھر سے شدید تنقید کی جارہی ہے، بھارت نے اپنے عوام کی توجہ داخلی صورت حال سے ہٹانے کے لیے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بڑے پیمانے پر فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔