لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہری شہید، پاک فوج کا کرارا جواب!

راولپنڈی: بھارت کی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید جب کہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
بھارت نے ایل او سی کے رکھ چکری اور خنجر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کو راکٹوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بھی بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کو موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ میں سینئر بھارتی سفارت کار کو طلب کیا گیا اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔