بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بے حال!

کراچی: بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، جس کے باعث شہر قائد کے عوام سخت اذیت سے گزر رہے ہیں۔
کراچی میں موسم بہتر ہونے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے اور اضافی گیس ملنے کے باجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا بلکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا، کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل اور گیس ملنے کے باوجود مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اولڈ سٹی ایریا، صدر، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، میٹھادر، کھارادر، بلدیہ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاون میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو معمول کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پی ایس او ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل فراہم کیا جارہا ہے جب کہ سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس بند کرکے کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔