کیفی خلیل کے گانے کہانی سُنو کی بنگلادیش میں بھی دھوم

ڈھاکا: پاکستان کے اُبھرتے ہوئے گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے کہانی سُنو نے بنگلادیش میں بھی دھوم مچادی۔
بنگلادیش کی ایک گلوکارہ کے کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنسرٹ میں موجود تماشائی بھی کیفی کے گانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بنگال کی گلوکارہ کی آواز میں گائے ہوئے کہانی سنو کو پسند کیا جارہا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو 2021 میں ریلیز ہوا تھا جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب مشہور ہوا۔
اس سے قبل کیفی خلیل کے سپرہٹ گانے کو آئمہ بیگ، ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز، بھارتی گلوکار آیوشمان کھرانا اور جوبین نوٹیال کو بھی گاتے ہوئے دیکھا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ کیفی خلیل کے گلوبل ہٹ گانے کہانی سنو کو یوٹیوب پر 274 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔