سب سے بڑی دہشت گردی، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا ہے: علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے، سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔
علامہ طاہر اشرفی کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، پاکستان نے دہشت گردی کے باعث 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر بندہ توہین رسالت کا پہرہ دار ہے، لیکن پاکستان کے اندر توہین مذہب اور توہین رسالت ﷺ کا غلط استعمال کرنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلاموفوبیا بڑھ رہا اور سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے تعلق نہیں، بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔