کراچی میں صبح ہلکی بارش، خشک ہوائوں سے مزید بارش کے امکانات کم ہوگئے

کراچی: محکمۂ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کردی۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں مں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے پیر کو شام کے وقت بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے۔
قبل ازیں کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔
دوسری جانب، لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مئی 1991 میں لاڑکانہ میں ایک مہینے کے دوران 24 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 21 مئی 1991 کو ایک دن میں 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج لاڑکانہ میں ایک دن میں ہی 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔