شہید ملت کے فرزند کے علاج کیلیے وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ نے سرکاری خرچ پر پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان کا علاج کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اکبر لیاقت علی خان گزشتہ تین برس سے شدید علیل ہیں۔
اکبر لیاقت کی اہلیہ در لیاقت علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کو اپنے شوہر کی بیماری اور صحت کی تشویش ناک صورت حال سے متعلق 20 جولائی کو خط لکھا تھا۔
اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ نے سرکاری خرچ پر اُن کا علاج کرنے اور اُن کے لیے ماہانہ 2 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے جاری کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔