لڑکیوں کی شادی معاملہ: مفرور ملزم علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

عدالت نے ٹیکسلا میں دو لڑکیوں کی شادی کیس میں مفرور ملزم علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی آکاش اور نیہا عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے علی آکاش کو جنس کے تشخیصی ٹیسٹ کے لیے اسپتال جانے کا حکم دیا، علی آکاش نے اسپتال جانے کی بجائے نیہا کو طلاق دی اور فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ پہلے عدالت نے علی آکاش کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تاہم طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

خیال رہے کہ 26 فروری کوعاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے دولہا نے نیہا سے بیاہ کر لیا، لیکن شادی اس وقت مشکوک ہو گئی جب لڑکی نیہا کے والد امجد حسین نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور بتایا کہ یہ جوڑا دلہا دلہن کا نہیں بلکہ یہ دو لڑکیوں کے درمیان ایک ناجائز تعلق ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔