پاکستان کیلئے بڑی خبر، آئی ایم ایف سے اظہار آمادگی کا خط موصول

اسلام آباد: بالآخر جس کا انتظار تھا، وہ خبر آ ہی گئی، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہار آمادگی کا خط موصول ہوگیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کرکے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی ڈالر آج مزید 3 روپے 60 پیسے کم ہوکر 215روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔