اسلام آباد میں فائرنگ سے رہنما سنی علماء کونسل مولانا مسعود جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سنی علماء کونسل نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔