کے پی حکومت کا دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے کا اعلان

پشاور: خیبرپختون خوا حکومت نے ممتاز اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ کے پی حکومت دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے، اس مد میں گھر کی خریدوفروخت پر سیکشن فور نافذ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومتی فنڈز سے گھر خریدا جائے گا، دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور بحالی کا کام ہوگا۔ جس کے بعد بحالی کے منصوبے کے تحت دلیپ کمار کے آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل دلیپ کمار نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کوئی انھیں کے آبائی گھر کی تازہ تصاویر ارسال کر دے، جس کے بعد یہ گھر خبروں کا موضوع بن گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔