خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حافظہ عاٸشہ احمد

کون عمر فاروق؟
وہ جسے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاٶں میں مانگا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس راستے سے گزرتے شیطان وہ راستہ چھوڑ دیتا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے دنیا کو ایسا سسٹم دیا جو پوری دنیا میں راٸج ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی خواہش پر نماز میں الصلوة خیر من النوم کا اضافہ ہوا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے ایمان لاتے ہی علی الاعلان اذان و نماز اور جس کے عہد میں تراویح کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے شراب نوشی کی سزا مقرر کی۔
کون عمر فاروقؓ ؟
وہ جس نے جیل کا تصور دیا۔ پولیس کا محکمہ بنایا ۔ عدالتی نظام کی بنیاد رکھی ۔ فوج کا باقاعدہ محکمہ قاٸم کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے موذن کی تنخواہیں مقرر کیں۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے آب پاشی کا نظام قاٸم فرمایا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو کہتا تھا ظالم کو معاف کر دینا مظلوم پر ظلم ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے دور حکومت میں 900 جامع مساجد اور 4000 عام مساجد تعمیر ہوٸیں۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے 3600 علاقے فتح کۓ اور 27 جنگوں میں شرکت کی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ قیصر و کسری کا فاتح
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے ملکی انتظامات کے لۓ الگ الگ صیغے قاٸم کۓ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی زبان اور دل پر اللہ نے حق کو جاری کر دیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی راۓ کے مطابق قرآن کریم کی27 آیات نازل ہوٸیں ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو سر کے نیچے اینٹ رکھ کر سوتا جس کے کرتے پر 14 پیوند تھے جو موٹا کھردرا کپڑا پہنتا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے امیر المومنین کا لقب دیا گیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو رویا کرتا کہ اگر دریاۓ فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا یا بھوکا مر جائے تو عمر تو برباد ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے لۓ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کو ٹھہر جانے کا حکم دیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
مجلس شوری قاٸم کرنے والا۔
کون عمر فاروقؓ؟
شہروں کو آباد کرنے والا ۔
کون عمر فاروقؓ؟
قرآن مجید کی جمع و ترتیب، حفاظت واشاعت کے لۓ کام کرنے والا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی خواہش پر اللہ رب العزت نے عورتوں کے لۓ پردے کا حکم نازل کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی التجا پر منافق کی نماز جنازہ نہ پڑھنے پر وحی نازل ہوٸی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے مردم شماری کا آغاز کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے تجارت کے گھوڑوں پر زکوة مقرر کی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی زندگی میں شہادت کی بشارت دی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے زندگی میں جنتی ہونے کی بشارت ملی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے نماز میں نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
ہاں وہ عمر فاروقؓ
جس کے لۓ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے بعد کوٸ نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔