کوہاٹ میں افغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ: کوہاٹ میں افغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔