کرن اشفاق پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور: اداکارہ کرن اشفاق نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔
عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام کے معروف بلاگر پیج عرفانستان کی جانب سے دی گئی تھی، لیکن اب اداکارہ نے خود بھی اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اور اُن کے شوہر حمزہ نے نکاح کے لیے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔
کرن اشفاق نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس میں اُنہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جب کہ اُن کے دولہا میاں سیاہ قمیص شلوار میں نظر آئے۔
تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں اور چہروں پر ہلدی لگی ہوئی ہے جب کہ دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرن اشفاق کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے والد بھی موجود ہیں جب کہ نکاح کے وقت کرن آبدیدہ ہورہی ہیں۔
دوسری جانب کرن اشفاق کی دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اُنہیں مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔
سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔