عورت کے پاس طلاق لیتے وقت ہمت اور مضبوط بیک گراؤنڈ ہونا چاہیے، کرن اشفاق

کراچی: کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کی رات ہی ان کی شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کروادی گئی تھیں۔
معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے۔
ایک مداح نے کرن اشفاق سے پوچھا کہ آپ نے شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کیوں کردیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ نکاح کی رات ہی ان کی شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کروادی گئی تھیں۔
ایک اور سوال کہ طلاق کا فیصلہ لینے کے لیے ایک لڑکی کے پاس والد کے علاوہ اور کیا ہونا چاہیے؟ کے جواب میں کرن اشفاق نے کہا کہ ہمت اور مضبوط بیک گراؤنڈ ہونا چاہیے، اب تک ایسا لگتا ہے مجھے۔
ایک اور صارف نے ماڈل سے ان کی خوبصورت جلد کا راز پوچھا، جس پر ان کہنا تھا کہ یہ سکون کی بدولت ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ سوشل میڈیا پر سوالات اور جواب کے سیشن کے دوران یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ انہوں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرن اشفاق اکثر سوال جواب کے سیشن میں اپنی شادی اور اس کی ناکامی کے حوالے سے کئی انکشاف کرتی ہیں، جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔