جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، خواجہ آصف کو جیل بھیج دیا گیا!

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی، خواجہ آصف کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے خواجہ آصف سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
نیب تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدن 136 ملین ہے جب کہ ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں روپے جمع ہوئے جب کہ خواجہ سلطان نے 2 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے۔
احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کی خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔