امریکا، شہزادہ محمد بن سلمان کیخلاف خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج

واشنگٹن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف امریکا کی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔
بیرون ملک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا، بطور غیر ملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔
فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دیے، تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔
2018 میں امریکا میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔