نازیبا ویڈیوز بندوق کے زور پر بنوائی گئیں، خلیل الرحمٰن قمر

لاہور: نامور رائٹر خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نازیبا ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئی ہیں اور وہ حقیقی ہیں۔
خلیل الرحمان قمر نے ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں نازیبا ویڈیوز بنانے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یرغمالیوں سے احتجاج بھی کیا کہ وہ بندوق کے سامنے ایسا نہیں کرسکتے، لیکن وہ زبردستی کرتے رہے۔
گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے، جس پر انہین تاوان دے کر چھوڑا گیا تھا۔
اغوا کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں قریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔
ملزم نے کہا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔