کراچی چڑیا گھر کی مادہ بنگال ٹائیگر چل بسی

کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر چل بسی۔
کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) حکام کے مطابق مرنے والی مادہ بنگال ٹائیگر کی عمر 30 سال تھی، جس کی طبعی موت ہوئی ہے۔
کے ایم سی حکام نے بتایا کہ مادہ بنگال ٹائیگر کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہوتی ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ مادہ بنگال ٹائیگر کی موت ایک ہفتے قبل ہوئی تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔