کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز جوڑ کر پاکستان پر 2 رنز سے برتری حاصل کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ اور ایش سودھی ایک رن بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی نے 2 جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان بابر اعظم 161، آغا سلمان 103 جب کہ سرفراز احمد 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔