دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کا پہلا نمبر

کراچی: ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں کراچی کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں جنوری سے جون 2024 تک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا۔
طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 218 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔
فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 81 فیصد سستا ہے، جس کے بعد لاہور دوسرا سستا ترین شہر ہے۔
لاہور سے اوپر بھارتی شہر کولکتہ ہے جب کہ اسلام آباد دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قرار دیا گیا جو نیویارک سے 78.5 فیصد سستا ہے۔
دوسری جانب سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا جو نیویارک کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔
جنیوا کے بعد دوسرے نمبر پر سوئس شہر زیورخ رہا جب کہ تیسرے پر نیویارک کو رکھا گیا۔
امریکی شہر سان فرانسسکو کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جب کہ بوسٹن 5 واں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔
آئس لینڈ کا شہر Reykjavik چھٹے نمبر پر رہا، جس کے بعد واشنگٹن ڈی سی 7 واں مہنگا ترین شہر ثابت ہوا۔
امریکا کے 3 شہر Seattle، لاس اینجلس اور شکاگو بالترتیب 8 ویں سے 10 ویں مہنگے ترین شہر قرار دیے گئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔