کراچی بلدیاتی انتخابات: پی پی سب سے بڑی پارٹی، جماعت کا دوسرا نمبر

کراچی: کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی نے 93 نشستیں جیتیں جب کہ جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
کراچی بلدیاتی انتخابات کے تمام نشستوں کے نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی 93 اور جماعت اسلامی 86 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، دونوں جماعتیں کراچی کے میئر کی بڑی کرسی حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں گی۔
پیپلز پارٹی 70 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ کراچی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جب کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے بعد پی ٹی آئی کی چمک دمک بھی ماند پڑگئی۔
کراچی سے عام انتخابات میں دو تہائی نشستیں جیتنے والی تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں صرف 40 یوسیز جیت سکی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کی نشست سے بھی ہار گئے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن نے بھی کراچی بلدیاتی الیکشن میں 7 نشستیں جیتیں جب کہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار اور 3 پر جے یو آئی ایف کے امیدوار فتح مند رہے، تحریک لبیک نے دو اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست جیتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔