کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا راج!

کراچی: بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مختلف علاقوں میں پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش جاری ہے، لیاری، عثمان آباد، گلبہار، شومارکیٹ گارڈن، آگرہ تاج، شیرشاہ، سائٹ، بلدیہ، گلشن حدید، گڈاپ، ملیر، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی اور لیاقت آباد میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس اور قصبہ کالونی میں بھی بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے۔
سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، تاہم کے الیکٹرک کے دعووں کے برعکس اب بھی مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔