کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کو شدید مشکلات!

کراچی: کے الیکٹرک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابونہ پاسکی، شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں بجلی بندش سے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی، شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا، ایم کیو ایم نے مسائل کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔
کے الیکٹرک نے شہریوں کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کی سولی پر لٹکادیا ہے۔ شہر میں طویل بجلی کی بندش سے مختلف علاقوں میں پانی نایاب ہوچکا۔
بجلی کی آنکھ مچولی سے گھریلو امور اور شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 15 گھنٹوں تک پہنچ چکی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کا تعطل 3 سے 6 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ شاہراہ نورجہاں سمیت اطراف کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جب کہ اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ اور گڈاپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔