کراچی: شدید گرمی میں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک پہنچادی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جاپہنچا۔
کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
شہر میں لیاقت آباد، بلدیہ ٹائون، پاک کالونی، پُرانا گولیمار، اورنگی، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، سٹی ریلوے کالونی، ملیر، گڈاپ، قائدآباد، کیماڑی اور لیاری میں 12سے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ناظم آباد، ایف بی ایریا، شادمان، حیدری، گارڈن، جمشید کوارٹر، نیوکراچی، سرجانی، پٹیل پاڑہ اور لائنز ایریا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔
کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ جہاں بجلی کی چوری ہے یا بلوں کی ادائیگی نہیں وہاں لوڈشیڈنگ ہے جب کہ عوام کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بل دینے والوں کو بھی شدید لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔