کراچی والے ہوجائیں تیار! یکم اگست سے موسلا دھار بارشوں کا امکان

کراچی: شہر قائد میں بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم اگست کی شام سے بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خیلج بنگال میں بننے والے ہوا کے شدید کم دباؤ کی شدت برقرار ہے اور یہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم کمزور ہونا شروع ہوجائے گا، سسٹم ڈپریشن بننے کے 24 سے 36 گھنٹوں بعد ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہے، سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور حیدرآباد میں بارشوں کا امکان ہے، 31 جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سسٹم کے زیر اثر یکم اگست کی شام سے 2 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، شہر میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے، تاہم اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔