چار ماہ کے وقفے کے بعد کراچی میں کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز!
کراچی: پی سی بی کی اجازت کے بعد کراچی میں کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ اکیڈمیز نے کام شروع کردیا۔ نوجوان کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں، پریکٹس میچز بھی ہونے لگے۔
عالمی وبا کورونا کے باعث چار ماہ سے ویران کرکٹ کے میدان آباد ہونے لگے۔ لاک ڈاون ختم ہوگیا، کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بعد کرکٹ اکیڈمیزنے شہر قائد میں کام کا آغاز کردیا۔
مستقبل کے اسٹارز کرکٹ ٹریننگ میں مصروف ہیں، میچ میں بھی ان ایکشن نظر آئے، صبح شام ٹریننگ کے سیشن جاری، بچے اور کوچز بھی کھیل کی بحالی پر مسرور ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایس او پیز کے تحت تمام کرکٹ اکیڈمیز کو کھیل شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔