کراچی حادثہ: ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 8 سال سے ایکسپائر ہونے کا انکشاف

کراچی: ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر جاں بحق کرنے والے ڈرائیور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹریفک لائسنس نہیں ملا، ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے جو 2016 میں ایکسپائر ہوچکا، ملزم سے ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہیں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ حادثے کے بعد عوام کے تشدد سے ملزم کی آنکھ پر چوٹ لگی، واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں درج کیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے سماعت ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوال بہن بھائی جاں بحق جب کہ ان کے والد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد مشتعل مظاہرین نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی تھی۔